و رلڈکپ میں کمار سنگاکارا 268 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر

منگل 3 مارچ 2015 14:00

و رلڈکپ میں کمار سنگاکارا 268 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر

نیلسن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا کے کمارسنگاکارا دوسواڑسٹھ رنزکے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکوررجبکہ باولنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹم ساوئتھی سرفہرست ہیں، کرکٹ ورلڈ کپ کے ابتدائی سولہ روزمیں تئیس میچزمکمل ہوگئے، میگا ایونٹ میں بیٹسمینوں میں سری لنکا کے کمارسنگاکارا دوسوارسٹھ رنزکیساتھ ٹاپ اسکوررہیں، زمبابوے کیخلاف ریکارڈ دوسوپندرہ رنزکی اننگزکھیلنے والے کرس گیل اس فہرست میں دوسواٹھاون رنزکیساتھ دوسرے، اورلاہیروتھریمانے دوسوچھپن رنزکے ساتھ تیسرے نمبرپرہیں۔

(جاری ہے)

پا کستانی کپتان مصباح الحق ایک سوچھپن رنزکیساتھ سترہویں نمبرپرہیں۔ ٹورنامنٹ میں اب تک سترہ سنچریاں بن چکی ہیں، کمارسنگاکارا نے دوسنچریاں بنائیں،نیوزی لینڈ کے ٹم ساوئتھی تیرہ وکٹوں کیساتھ ایونٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکرہیں،نیوزی لینڈ ہی کے ٹرینٹ بولٹ دس وکٹوں کیساتھ دوسرے، عمران طاہرنووکٹوں کیساتھ تیسرے نمبرپرہیں۔پاکستان کے وہاب ریاض اورسہیل خان نے چھ چھ وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔