آل سندھ ایجوکیشن لوئر اسٹاف سانگھڑ کے ضلعی صدر علی خان نظامانی کی قیادت میں مظاہرہ

منگل 3 مارچ 2015 14:03

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) آل سندھ ایجوکیشن لوئر اسٹاف سانگھڑ کے ضلعی صدر علی خان نظامانی کی قیادت میں پریس کلب سانگھڑ کے سامنے مرکزی صدر دریا خان جمالی کے گھر پر چڑھائی کے خلاف مظاہرہ۔

(جاری ہے)

پریس کلب سانگھڑ کے سامنے آل سندھ ایجوکیشن لوئر اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع سانگھڑ کے صدر علی خان نظامانی، ایوب لانڈر، نور محمد نظامانی، غلام فرید راجپوت، آپریتم، عبدالستار نوٹری ودیگر نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی حیدرآباد قلندر بخش سومرو کے حکم پر مرکزی صدر دریا خان جمالی کے گھر پر بلاجواز پولیس نے چڑھائی کرکے توڑ پھوڑ کی اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرکے خواتین کو ہراساں کیا۔

مرکزی صدر پر جھوٹے کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی۔ انہوں نے کہا کہ بلاجواز گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسی سازشوں کو بے نقاب کیا جائے اور تحفظ فراہم کیا جائے دوسری صورت میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :