Live Updates

عمران خان بہتان تراشی کے عادی ہیں، سینیٹ میں 15 کروڑ کی پیشکش کرنے والے کا نام بتائیں یا ثبوت پیش کریں۔ عمران خان کے جواب کا انتظار کروں گا اور پھر نام لوں گا: وزیر اطلاعات پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

منگل 3 مارچ 2015 14:56

عمران خان بہتان تراشی کے عادی ہیں، سینیٹ میں 15 کروڑ کی پیشکش کرنے والے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 مارچ 2015 ء) : اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سیاست کو کاروبار عمران خان نے بنایا ہے کیونکہ عمران خان نے جنگل میں آگ لگانے والوں کو ٹکٹ جاری کر دیا اس کے بر عکس باقی جماعتوں نے سیاسی رہنماؤں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں ہارس ٹریڈنگ کا معاملہ ہی عمران خان کے باعث سامنے آیا ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بہتان تراشی کی عادت ہے، عمران خان طویل عرصے سے الزامات لگا رہے ہیں، سینیٹ الیکشن میں 15 کروڑ مانگنے والے کا نام بتا دیں یا ثبوت پیش کر دیں ورنہ ان کا نام لوں کا جس کو پی ٹی آئی نے 15 کروڑ سے زائد رقم لے کر سیٹ دی ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے جواب کا انتظار کروں گا اس کے بعد کسی کا نام لوں گا.

ہماری جانب سے جن کو بھی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں وہ سیاسی رہنما ہیں اور ان کے نام سب جانتے ہیں لیکن عمران خان کے ٹکٹ حاصل کرنے والوں کو کوئی نہیں جانتا انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد سب کچھ کھل کر سامنے آ جائے گا.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات