شعیب اختر زمبابوے کیخلاف ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی کے بعد مصباح الحق کے گن گانے لگے

منگل 3 مارچ 2015 14:57

شعیب اختر زمبابوے کیخلاف ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی کے بعد مصباح الحق ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر زمبابوے کیخلاف ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی کے بعدکپتان مصباح الحق کے گن گانے لگے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ماضی میں مصباح الحق پر شدید تنقید کرنے والے شعیب اختر یو ٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان مصباح نے زمبابوے کیخلاف عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت پاکستان حریف ٹیم کو 200 سے زائد ہدف دینے میں کامیاب ہوا۔

ان کی عمدہ کپتانی کے سبب ٹیم کو پہلی کامیابی نصیب ہوئی۔ میرے خیال میں اس وقت مصباح کومکمل تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ وہ تنہا پوری ٹیم کا بوجھ نہیں سنبھال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ کیلئے اچھا کام کررہے ہیں۔ میں ہمیشہ قومی ٹیم کو سپورٹ کرونگا چاہے قومی ٹیم جیتے یا ہارے۔ لیکن قومی ٹیم اچھا کھیل پیش نہیں کریگی تو میں ضرور تنقید کرونگا۔

متعلقہ عنوان :