لاہور پولیس نے ملازمین کے بچوں کیلئے سکول کی تعمیر کی غرض سے لاہور میں آٹھ ایکڑ اراضی مانگ لی

منگل 3 مارچ 2015 15:02

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) لاہور پولیس نے ملازمین کے بچوں کیلئے سکول کی تعمیر کی غرض سے ضلعی حکومت لاہور سے آٹھ ایکڑ اراضی مانگ لی، پولیس پبلک سکول بیکن ہاؤس سکول سسٹم کی مدد سے بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ضلعی حکومت کو مراسلے کے ذریعے آٹھ ایکڑ اراضی دینے کی سفارش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں کسی بھی مقام پر آٹھ ایکڑ اراضی فراہم کی جائے ۔لاہور پولیس اپنے فنڈز سے سکول کی عمارت تعمیر کرے گی جبکہ اسے بیکن ہاؤس سکول سسٹم کی مدد سے بنایا جائے گا ۔ پولیس پبلک سکول میں پولیس ملازمین کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :