اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کی کئی ماہ بعد پنجاب اسمبلی آمد ، عمارت کے اندر داخل نہ ہوئے

منگل 3 مارچ 2015 16:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کئی ماہ بعد پنجاب اسمبلی آئے تاہم وہ اسمبلی احاطے میں ہی نا بینا افراد سے اظہار یکجہتی کے بعد واپس چلے گئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نا بینا افراد کی طرف سے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں دئیے جانے والے دھرنے میں اظہار یکجہتی کے لئے پہنچے ۔ محمود الرشید نے نا بینا افراد کے ساتھ پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر احتجاج کیا اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے بعد اسمبلی احاطے سے ہی واپس روانہ ہو گئے ۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے استعفے دے رکھے ہیں جو ابھی تک زیر التواء ہیں ۔