بھاٹی گیٹ کا نام تبدیل کرکے علی ہجویری چوک رکھنے کے احکامات صادر کیے جائیں‘ آپما

منگل 3 مارچ 2015 16:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف پر زور دیا ہے کہ وہ بھاٹی گیٹ کا نام تبدیل کرکے علی ہجویری  چوک رکھنے کے احکامات صادر کریں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) کے مرکزی رہنما خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا کہ اس قدر اہم علاقے کا بے معنی نام تبدیل کرکے علی ہجویری  چوک رکھنے سے ایک خوشگوار تبدیلی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش  بہت بڑی ہستی ہیں لہٰذا وزیراعلیٰ شہباز شریف نہ صرف بھاٹی گیٹ کو ان کے نام سے منسوب کریں بلکہ بے معنی نام والے تمام علاقوں کے نام تبدیل کیے جائیں ۔