ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی ،ڈی پورٹ ہونیوالے 2مسافرزیر حراست

منگل 3 مارچ 2015 16:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی پورٹ ہونے والے 2مسافروں کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ سے ڈی پورٹ ہونیوالی شمائلہ صدف نامی خاتون کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

شمائلہ صدف جعلی برطانوی پاسپورٹ پر دوحہ سے انگلینڈ جانا چاہتی تھی جسے واپس لاہور بھیج دیا گیا ے ۔

جبکہ جنوبی افریقہ سے ڈی پورٹ ہونیوالے احمد ریاض کو بھی حراست میں لیا گیاہے ۔ احمد ریاض نے دبئی کے ایک ایجنٹ سے جنوبی افریقہ کیلئے جعلی پرمٹ حاصل کیا تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن حکام نے دونوں کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا ہے ۔