جنوبی افریقہ دو لگاتار میچوں میں 400 کا ہندسہ عبورکرنے والی دنیائے کرکٹ کی واحد ٹیم بن گئی

منگل 3 مارچ 2015 16:48

جنوبی افریقہ دو لگاتار میچوں میں 400 کا ہندسہ عبورکرنے والی دنیائے کرکٹ ..

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) جنوبی افریقہ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔جنوبی افریقہ دو لگاتار میچوں میں 400 کا ہندسہ عبورکرنے والی دنیائے کرکٹ کی واحد ٹیم بن گئی۔جنوبی افریقہ نے 3مارچ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 408 رنز بنائے تھے،جبکہ منگل کو آئرلینڈ کیخلاف میچ میں جنوبی افریقہ نے 411 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ ورلڈکپ میں دو بار 400رنز پار کرنے والی بھی واحد ٹیم بھی بن گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ 400 یا اس سے زائد رنز بنانے کا اعزاز بھی جنوبی افریقہ کے پاس ہے، افریقی ٹیم اب تک ایک روزہ کرکٹ میں پانچ مرتبہ 400 رنز سے زائد بنا چکی ہے، اسکے علاوہ بھارتی ٹیم کو چار مرتبہ 400 یا اس سے زائد رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک روزہ کرکٹ میں پہلا موقع ہے کہ جب امپائرز نے اس حد تک خراب فیصلے کیے کہ ان کے تین فیصلے ڈی آر ایس کی مدد سے تبدیل کیے گئے، اس سے قبل کسی بھی ایک روزہ میچ میں ایسا نہیں دیکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :