ہاشم محمود آملہ ون ڈے میچزمیں تیز ترین 20سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے

منگل 3 مارچ 2015 16:48

ہاشم محمود آملہ ون ڈے میچزمیں تیز ترین 20سنچریاں بنانے والے بلے باز ..

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز ہاشم محمود آملہ ون ڈے میچزمیں تیز ترین 20سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ۔انہون نے یہ اعزازمنگل کو کینبرامیں ورلڈکپ کے میچ میں آئرلینڈ کیخلاف شاندار سنچری سکور کرکے حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

آملہ نے128 بالزپر16 چوکوں اور4چھکوں کی مدد سے 159 رنزکی کیرئیربیسٹ اننگزکھیلی۔یہ ان کی کیرئیر کی بیس ویں سنچری ہے ۔انہوں نے 108میچز میں 20سنچریاں سکورکررکھی ہیں۔بھارت کے ویرات کوہلی نے 133،جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلئیرزنے175، بھارت کے سچن ٹبڈولکرنے 197اور بھارت کے ساروگنگولی نے 214ون ڈے میچز میں 20سنچریاں سکورکی تھیں۔