رنگیلا کی اہلیہ کا تھیٹرمیں چھاپہ ، فنکاروں کی سچ مچ میں چھترول کردی

منگل 3 مارچ 2015 17:16

رنگیلا کی اہلیہ کا تھیٹرمیں چھاپہ ، فنکاروں کی سچ مچ میں چھترول کردی

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ2015ء)شوہر کے بارے میں کسی غلط فہمی کا شکار ہوکر معروف ادکار شوکت رنگیلاکی بیوی تھیٹر میں پہنچ گئی جہاں اُس نے اپنے شوہر کی جوتوں سے پٹائی شروع کردی ، بیچ بچاﺅ کراتے ہوئے جاوید کوڈو اور شازب مرزا کی بھی ’دھلائی‘ ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق شوکت رنگیلا کی اہلیہ کو اطلاع ملی کہ اُن کے خاوند کے غزل راجہ نامی اداکارہ کے ساتھ مراسم ہیں جس کے بعد شوکت رنگیلاکی اہلیہ تھیٹرمیں پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

داخل ہوتے ہی خاتون نے آﺅ دیکھا، نہ تاﺅ، جوتاہاتھ میں لیا اور شوکت رنگیلاپر برساناشروع کردیا۔ ڈرامہ حقیقت میں بدلتے دیکھ کر جاوید کوڈو اور شازب مرزا نے بیچ بچاﺅ کرانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی جوتے کی زد میں آگئے ۔ خاتون نے شکوہ کیاکہ شوکت رنگیلاکو گھر کا خیال ہے اور نہ ہی بیوی بچوں کا جس پر رنگیلانے بھی اپنی اہلیہ کو سمجھانے کی کوشش کی اور موقف اپنایاکہ کام ہی ایسا ہے ، اداکاراﺅں کے ساتھ رابطہ رہتاہے ۔دیگراداکاروں نے معاملہ رفع دفع کراتے ہوئے خاتون کو واپس گھر بھیج دیا۔