اسلام آباد: سانحہ آرمی پبلک سکو ل کے شہدا کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

منگل 3 مارچ 2015 17:22

اسلام آباد: سانحہ آرمی پبلک سکو ل کے شہدا کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 مارچ 2015 ء) : سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے طلبا اور اساتذہ کے لیے حکومت نے اہم اعلان کیا ہے حکومت کا کہنا ہے سانحۃ پشاور کے شہدا کو تمغہ شجاعت اور ستارہ شجاعت دینے کی سفارش وزیر اعظم کی جانب سے صدر مملکت کو بھجوا دی ہے اس کے علاوہ شہدا کو دئے جانے والے خصوصی اعزازات کی سمری وزیر اعظم کی جانب سے صدر کو بھجوا دی گئی ہے جس کے تحت شہید ہونے والے 122 طلبا، 2 اساتذہ اور سکول انتظامیہ کے بیس افراد بھی شامل ہیں. وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایوارڈ دینے کا مقصد سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا ہے.

متعلقہ عنوان :