سوشل میڈیا پر دلیپ کمار کے انتقال کی خبر نے ہلچل مچادی،کئی ہدایت کاروں کا تصدیق کیے بغیر اظہار افسوس

منگل 3 مارچ 2015 18:40

سوشل میڈیا پر دلیپ کمار کے انتقال کی خبر نے ہلچل مچادی،کئی ہدایت کاروں ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر اپنے انتقال کی افواہوں کی زد میں آگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پیغام نے ہلچل مچادی جس میں کہا گیا تھا “لیجنڈ اداکاردلیپ کمار ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں انتقال کرگئے، ان کی رحلت فلمی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے”، ان کے انتقال کی افواہ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ بالی ووڈ کے کئی ہدایت کاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائیتس پر افسوس کا اظہار بھی کرلیا۔

امیتابھ بچن نے اس موقع پر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال کی خبر جھوٹی ہے، اس حوالے سے ان کی دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو سے بات ہوئی ہے جنہوں نے کہا ہے کہ دلیپ کمار بالکل ٹھیک ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ 93 سالہ دلیپ کمار کے انتقال کی افواہیں پھیل چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :