حکومت نہری ڈھانچے کی ترقی پر 50 ارب روپے خرچ کر رہی ہے‘ میاں یاور زمان،
کسان زرعی خود کفالت کے حصول میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں‘ صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا
منگل 3 مارچ 2015 19:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء )صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ پنجاب کا نہری نظام اپنی اہمیت اور کارکردگی کے اعتبار سے ملکی معیثت میں کلیدی حیثیت کا حامل ہے، اس وسیع و عریض نظام کی دیکھ بھال ، تعمیرو مرمت اور توسیع ایک مسلسل عمل ہے، اس حوالے سے پنجاب حکومت رواں مالی سال کے دوران 50 ارب 80 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے تا کہ نظام ِ آبپاشی کی بحالی کے ساتھ ساتھ آبی وسائل کی ترقی ممکن ہو سکے۔
یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جن کی قیادت لوئر باری دوآب کینال ایریا واٹر بورڈ کے چیئرمین سردار ٹیپو عثمان کر رہے تھے۔ اس موقع پر محکمہ آبپاشی کے متعلقہ افسران بشمول ایڈیشنل سیکرٹری آپریشن چوہدری محمد اشرف ، جنرل مینجر پیڈا چوہدری خاورنذیر ، ڈپٹی جنرل مینجر افضل انجم طور کے علاوہ چیف انجینئر لاہور خالد حسین قریشی بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.