سکھر،خو رشید شاہ کے حلقہ انتخاب کے ایک اسکول پر وڈیرے نے قبضہ کر لیا،

اسکول کی عمارت رہائش کے لیے ہا ریوں کے حوا لے کر دی ، کلاس رومز ریسٹ ہا وٴس کے کمروں کا منظر پیش کر نے لگے ، اسکول کا عملہ بھی غائب

منگل 3 مارچ 2015 20:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید شاہ کے حلقہ انتخاب کے ایک اسکول پر وڈیرے نے قبضہ کر لیا ، اسکول
کی عمارت رہائش کے لیے ہا ریوں کے حوا لے کر دی ، کلاس رومز ریسٹ ہا وٴس کے کمروں کا منظر پیش کر نے لگے ، اسکول کا عملہ بھی غائب ، گراوٴنڈ میں بھی بھنڈی فصل اگا دی گئی تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشیداحمد شاہ کے حلقہ انتخاب پنو عاقل کے گا وٴں رضا گو ٹھ میں ایک مقامی وڈیرے نے مڈل اسکول کی بنا ئی گئی عما رت پر قبضہ کر لیا ہے اور عمارت اپنے ہا ریوں کو رہائش کے لیے فراہم کر دی ہے جو اب ریسٹ ہا وٴس کا منظر پیش کر رہی ہے کلاسوں میں جہاں بچوں کے بیٹھنے اور پرھنے کے لیے ٹیبلیں اور ڈیسکیں ہو نی چاہیئے تھیں وہاں پر ہر طرف اب سو نے کے لیے چارپا ئیاں پڑی نظرآتی ہیں اس ساری صو رتحال سے مکمل طور پر با خبر ہو نے کے با وجود محکمہ تعلیم کے حکام نے چشم پو شی اختیار کر رکھی ہے اور اس معا ملے پر وڈیرے کے با اثر ہو نے کی وجہ سے چپ سادھ رکھی ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھا تے ہو ئے ہا ریوں نے کلاس روم میں واقع الما ریوں میں جہاں پر چارٹ اور چاک رکھے جا نے چاہیئے تھے وہاں پر کھا نے پینے کے برتن سجا دیئے ہیں اور اسکول کا گرا وٴنڈ جو کہ کھیل کے لیے مخصوس ہونا چاہیئے تھا وہاں پر بھی بھنڈی کی فصل اگا دی ہے اور گراوٴنڈ میں ہر طرف صرف گھاس ہی نظر آرہی ہے اسکول کی عمارت پر قبضے کی وجہ سے علاقے کے بچوں کو اپنی تعلیم جا ری رکھنے اور حصول علم کے کئی کئی کلو میٹرزکا فاصلہ طے کر کے دیگر علاقوں کے اسکول میں جا نا پڑ رہا ہے جبکہ کئی ماں باپ نے تو اس صورتحال کے باعث اپنے بچوں تک کو اسکول سے اٹھا لیا ہے۔