سکھر ، واپڈاملازمین کی نجکا ری کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی،

سیپکوکے ہیڈکوارٹرمیں احتجاجی دھرنا جلسے میں تبدیل ہو گیا ، پہلے عمل نہیں کیا اب ملک بھر کی بجلی بند کرکے دکھا ئیں گے ، رہنما وٴں کا خطاب

منگل 3 مارچ 2015 20:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) سکھر میں واپڈاملازمین کی نجکا ری کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی ، سیپکوکے ہیڈکوارٹرمیں احتجاجی دھرنا جلسے میں تبدیل ہو گیا ، پہلے عمل نہیں کیا اب ملک بھر کی بجلی بند کرکے دکھا ئیں گے ، رہنما وٴں کا خطاب تفصیلات کے مطابق واپڈا ہا ئیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یو نین کی جا نب سے واپڈاسمیت دیگر قومی اداوں کی نجکا ری کے خلاف دی گئی ملک گیر احتجاج کی کا ل پر سکھر میں واپڈاملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی کی اور بعدازاں واپڈا ہا ئیڈروالیکٹرک سینٹرل لیبر یو نین کے ریجنل سیکریٹری ولی محمد لغاری ، زونل چئیر مین سید زاہد حسین شاہ اور سیکریٹری عبد الحلیم آخوند کی قیا دت میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکا لی ریلی کے شرکاء نے سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے ہیڈکوارٹرپہنچ کر دھرنا دیا ااور فلک شگاف نعرے با زی کی اس مو قع پر رہنما وٴں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ملک میں جب بھی نواز شریف کی حکو مت آئی ہے واپڈا سمیت دیگر قومی اداروں کی نجکا ری کر نے کی کوشش کی گئی ہے ملک بھر کے محنت کش اس بار بھی نواز حکو مت کی اس کو شش کو ناکام بنا دیں گے ان کا کہنا تھا کہ اگر حکو مت با زنہ آئی تو جو ہم کہتے آرہے ہیں کہ ملک بھر کی بجلی بند کردیں گے اس بار پر عمل بھی کر کے دکھا ئیں گے ہمارا یہ احتجاج تین دن تک جا ری رہے گا اس سے پہلے حکو مت ہو ش کے نا خن لے ورنہ دمادم مست قلندر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :