سندھ ہیو من رائیٹس کمیشن کی سربراہ جسٹس (ر) ما جدہ رضوی کا سکھر کے دار الامان کی صو رتحال پر تشویش کا اظہار

منگل 3 مارچ 2015 20:39

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) سندھ حکو مت کی جا نب سے قائم کیے گئے سندھ ہیو من رائیٹس کمیشن کی سربراہ جسٹس (ر) ما جدہ رضوی نے سکھر کے دار الامان کی صو رتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ یہاں پر مقیم خواتین کے 3 وقت کے کھا نے کے لیے فی کس 8 روپے کی رقم نا کا فی ہے اگر حکو مت نے یہ رقم 24 روپے فی کس بھی کر دی تو وہ بھی اس مہنگا ئی کے دور میں کم ہو گی سکھر دارلامان کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ دارالامان کے ایک ایک کمرے میں تین تین چار چار عورتیں ہیں جو دیہات میں تو رہ لیتی ہیں مگر یہ شیلٹر ہو م ہیں ان کا کہنا تھاکہ دارالامان کی بلڈنگ بھی ٹھیک نہیں ہے یہاں پر کھا نے پینے کی چیزیں تک نہیں ملتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ دارالامان کی حا لت زار بہتر بنانا صرف حکو مت کا کام نہیں ہے شہری بھی اس حوا لے سے اپنا کردار ادا کریں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سرکا ری اسپتالوں ،جیلوں اور دارالامان کے دورے کر رہی ہوں ان کی حا لت زار کے با رے میں رپورٹ جلد حکو مت کو پیش کروں گی تاہم رپورٹ میں کیا ہوگا اس کے با رے میں قبل از وقت نہیں بتا سکتا اس مو قع پر کمیشن کے دیگر ارکان ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید گل منیر شاہ و دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :