حکومتی رکن کی پی سی بی کو تحلیل کرنے کی قرارداد غیر موثر قرار

منگل 3 مارچ 2015 20:46

حکومتی رکن کی پی سی بی کو تحلیل کرنے کی قرارداد غیر موثر قرار

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکرگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو تحلیل کرنے کی قرار داد غیر موثر قرار دیدی گئی ۔حکومتی بنچوں سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تحلیل کرنے کے حوالے سے قرار داد جمع کرائی تھی۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن میں موقف اختیار کیا گیا کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے کرکٹ شائقین مایوس ہوئے ۔ چیف سلیکٹر ، کھلاڑیوں اور چیئرمین پی سی بی سمیت پوری انتظامیہ اس کی ذمہ دار ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ پی سی بی کو تحلیل کرتے ہوئے قومی ٹیم کی نئے سرے سے سلیکشن کی جائے تاہم اسپیکر کی ہدایت پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے قرار داد کو غیر موثر قرار دیدیا ۔

متعلقہ عنوان :