جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر ریلی آج نکالی جائے گی

منگل 3 مارچ 2015 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ کشمیر کے مظلوم مسلمان گذشتہ کئی سالوں سے قابض بھارتی فوج کے ظلم و تشدد کا مقابلہ کر رہے ہیں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید، ہزاروں کی تعدا د میں جیلوں اور اذیت خانوں میں مجبور اور اسیر موجود ہیں۔لیکن آج بھی نہتے کشمیری بھارتی فوج کی گولیوں اور لاٹھیوں کے سامنے سینہ تانے کھڑے ہیں اور جان ومال کی قربانیاں دے رہے ہیں ان مظلوم مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی آج برو ز (بدھ) مال روڈ پر ہو گی جس میں ہزاروں مرد و خواتین اور بچے شریک ہوں گے شرکاء ریلی سے جماعت اسلامی کے مرکزی اور صوبائی رہنما خطاب فرمائیں گے ۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی حکمران مذاکرات اور کانفرنسوں کی آڑ میں ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہے ہیں پاکستانی حکمران کشمیریوں کی پرُجوش حما یت اور عالمی سطح پر پرزور وکالت کرنے کی بجائے نام نہاد حکمت و دانائی کے نام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

مذید براں پاکستانی حکمرانوں کی بے بسی دیکھ کر بھارت نہ صرف کشمیریوں کو مسلسل دبا رہا ہے بلکہ کشمیر سے نکلنے والے دریاؤں پر ڈیم پہ ڈیم بناکر پاکستانی سرزمین کو کبھی ریگستان اور کبھی سیلاب میں ڈبونے کا کام کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :