پی ٹی آئی نے کڑوا تھو تھو اور میٹھا ہپ ہپ کا سبق اچھی طرح یاد کیا ہوا ہے‘جے یو آئی (ف)،
عمران خان نے اراکین اسمبلی پر خرید وفرخت کا الزام لگا کر پوری اسمبلی کی توہین کر رہے ہیں‘حافظ حسین احمد /مو لا نا محمد امجد خان
منگل 3 مارچ 2015 21:16
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ خرید و فروخت خیبر پی کے کی اسمبلی میں خود پی ٹی آئی کر رہی ہے اور کپتان الزام جے یوآئی پر لگا رہے ہیں کرکٹ کے انداز کے مطابق شور دال کر کپتان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل تک وزیراعظم کا استعفی مانگنے والے آج 22 ویں ترمیم کے لیے منت سماجت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کپتان کو اپنے ممبران پر اعتماد نہیں ان کے لوگ ہی خریدوفروخت کرنے میں مصروف ہیں اب وہ انھیں منظر عام پر لائیں اور جماعت سے فارغ کریں ۔حافظ حسین احمدنے کہا کہ عمران خان نے اراکین اسمبلی پر خرید وفرخت کا الزام لگا کر پوری اسمبلی کی توہین کر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
جس جماعت کو اپنے ممبران پرہی اعتما د نہیں تو وہ قوم کو کیا اعتماد دیں گے ۔
ہارس ٹریڈنگ کا طعنہ دینے والے بتائیں وزیراعلی خیبر پی کے کس کس جماعت میں جوانی گزارکر آئے ہیں۔ حافظ حسین احمد نے کہا قومی اسمبلی کو اپ سیٹ کرنے والے اب خود اپ سیٹ ہو رہے ہیں انھوں نے کہا کہ خیبر کی اسمبلی کے علاوہ باقی سب غلط نظرآتا ہے۔دریں اثناء جے یوآئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی کسی ایک جماعت یا کسی ایک فرد کے لیے کسی بھی ترمیم کی حمایت نہیں کرسکتی ہے اگر پی ٹی آئی اسمبلی میں آنا چاہتی ہے تو پھر وہ کہہ دے کہ ہم نے استعفے نہیں دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی ہارس ٹریڈنگ کے خلاف شور مچارہی ہے لیکن خود اس کے لوگ ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل تک جو اسمبلی جعلی اور بوگس تھی آج وہ کیسے اصلی اور پاک صاف ہو گئی ہے ۔پی ٹی آئی نے کڑوا تھو تھو اور میٹھا ہپ ہپ سبق اچھی طرح یاد کیا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ہارس ٹریڈنگ کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔انہوں نیکہا جے یو آئی قیادت کو اپنے ممبران پر اعتماد ہ ہے لیکن تحریک انصاف کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.