کراچی ، حیدر آباد اور سکھر میں عمر رسیدہ افراد کے لیے ” آرام گھر “ تعمیر کیے جائیں گے،ڈاکٹرسکندر میندھرو ،
محکمہ سماجی بہبود نے سندھ میں 12 چائلڈ پروٹیکش یونٹس قائم کیے ہیں جہاں 3182 بچوں کی نگہداشت کی جاتی ہے،صوبائی وزیر
منگل 3 مارچ 2015 22:18
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) سندھ کے تین شہروں کراچی ، حیدر آباد اور سکھر میں عمر رسیدہ افراد ( سینئر سٹیزنز ) کے لیے ” آرام گھر “ تعمیر کیے جائیں گے ۔ اس ضمن میں رواں مالی سال کے بجٹ میں 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ یہ بات منگل کو سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران بتائی گئی ۔ محکمہ سماجی بہبود سے متعلق وقفہ سوالات میں وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹرسکندر میندھرو نے وزیر اعلیٰ سندھ کی طرف سے متعدد ارکان کے تحریری اور ضمنی سوالوں کے جوابات دیئے ۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ سماجی بہبود نے سندھ میں 12 چائلڈ پروٹیکش یونٹس قائم کیے ہیں ۔ یہ یونٹس کراچی ، بدین ، حیدر آباد ، جیکب آباد ، کشمور ، میرپورخاص ، سانگھڑ ، شکارپور ، گھوٹکی ، ٹنڈو محمد خان ، سکھر اور خیرپور میں قائم ہیں ، جہاں 3182 بچوں کی نگہداشت کی جاتی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ 2011ء میں شری / دیہی یتیم بچیوں اور معذور خواتین کی مالی امداد کے لیے ایک پروگرام کی منظوری دی گئی تھی ۔
اس پروگرام کے لیے 8 کروڑ 36 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے اور اس رقم میں سے 2013-14 میں 5 کروڑ 81 لاکھ روپے خرچ کیے گئے تھے ۔ خواتین اور بچیوں میں 10 ہزار سلائی مشینیں تقسیم کی جانی تھیں ۔ ان میں سے 7460 سلائی مشینیں تقسیم کر دی گئی ہیں جبکہ باقی 2540 سلائی مشینوں کی تقسیم کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں ایک کروڑ 76 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ وزیر پارلیمانی امور نے بتایا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں سینئر سٹیزنز ( عمر رسیدہ افراد ) کے لیے ” آرام گھر “ کی تعمیر کی اسکیم شامل کی گئی ہیں ۔ یہ آرام گھر کراچی ، حیدر آباد اور سکھر میں تعمیر کیے جائیں گے ۔ اس مد میں 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.