نابینا افراد کے مطالبات کے بدلے حکومت کی نئی پیشکش

منگل 3 مارچ 2015 22:24

نابینا افراد کے مطالبات کے بدلے حکومت کی نئی پیشکش

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مارچ۔2015ء) پنجاب اسمبلی کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیے ہوئے نابینا افراد کے لیے حکومت کی جانب سے نئی پیشکش سامنے آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے بھیجے گئے نمائندے کے طور پر صوبائی وزیر ہارون بخاری نابینا افراد سے مذاکرات کر رہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے نابینا افراد کے لیے پیشکش کی گئی ہے کہ ایڈہاک ملازمت کرنے والے نابینا افراد کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کر دی جائے گی۔

اس پیشکش کے تحت حکومت کی جانب سے احتجاج کرنے والے نابینا افراد کے لیے 23 فارم بھی لائے گئے ہیں جبکہ نابینا افراد کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔یاد رہے حکومت اور احتجاج کرنے والے نابینا افراد کے درمیان مذاکرات کے 6 دور ناکام ہو چکے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی اس پیشکش کا جواب آنا ابھی باقی ہے۔