فنی خرابی کا بہانہ سکھرکے مختلف علاقوں میں بجلی کی 12گھنٹے سے زائد بندش، کاروباری سرگرمیاں مفلوج ،شہری پریشان

منگل 3 مارچ 2015 23:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) فنی خرابی کا بہانہ سکھرکے مختلف علاقوں میں بجلی کی 12گھنٹے سے زائد بندش کاروباری سرگرمیاں مفلوج شہری پریشان تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سیپکو کی جانب سے فنی خرابی کا بہانہ بناکر سکھرکے مختلف علاقوں میں جنات بلڈنگ، پرانا سکھر ، شالیمار روڈ پر صبح 6بجے سے شام 6بجے تک بجلی کی بندش کی گئی بجلی کی بندش کے باعث کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ 12,12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :