Live Updates

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عمران خان کو آصف زرداری کو فون کرنے کیلئے مجبور کیا ، زرداری کا پی ٹی آئی سے تین نشستوں کا مطالبہ ،

عمران خان کو 15 کروڑ روپے کی پیشکش کرنیوالے کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے سینیٹ میں جانیوالے خاندان سے ہے

منگل 3 مارچ 2015 23:26

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عمران خان کو آصف زرداری کو فون کرنے کیلئے ..

اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دباؤ میں آکر سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو کے پی کے میں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے ٹیلی فون کیا ، پرویز خٹک کو پیپلزپارٹی کے پی کے کے بعض رہنماؤں نے یقین دلایا تھا کہ اگر عمران خان سابق صدر آصف علی زرداری کو فون کریں تو زرداری ہارس ٹریڈنگ روکنے میں انکی مدد کریں گے ، پرویز خٹک پیپلزپارٹی کے بنے ہوئے جال میں پھنس گئے اور عمران خان کو مجبور کرکے زرداری کو فون کرادیا ، آصف زرداری نے عمران خان کے فون کے بعد پی ٹی آئی سے کے پی کے میں سینیٹ کی تین نشستوں کا مطالبہ کردیا ۔

منگل کو باخبر ذرائع کے مطابق عمران خان اور تحریک انصاف کی پوری قیادت آصف علی زرداری کے اس مطالبہ پر حیران رہ گئی اور انہیں اس بات کا ادراک ہوگیا کہ ان سے زرداری کو فون کرا کر بڑا ” بلنڈر “ ہوگیا ہے جس پر صورتحال کو قابو کرنے کیلئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی طرف سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بنا کر الزام لگایا گیا کہ وہ ہارس ٹریڈنگ روکنے میں سنجیدہ نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال کیلئے 15 کروڑ روپے عطیہ کی پیشکش کرکے ٹکٹ کے خواہش مند شخص کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے اس مشہور خاندان سے ہے جس سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹا گزشتہ 20 سالوں سے آزاد حیثیت سے سینیٹ کے امیدوار منتخب ہوتے آئے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات