سینیٹ الیکشن میں کسی کو ووٹ نہیں ڈالوں گا‘میں غلط ہوں تو اللہ مجھے تباہ کرے، کوئی بھی میری اسمبلی رکنیت ختم نہیں کر سکتا،سیدھا سادھا آدمی ہوں،حلال روزی کما کے کھاتا ہوں‘تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی جاوید نسیم کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

منگل 3 مارچ 2015 23:31

سینیٹ الیکشن میں کسی کو ووٹ نہیں ڈالوں گا‘میں غلط ہوں تو اللہ مجھے ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن والے دن کسی کو ووٹ نہیں ڈالوں گا، اگر میں غلط ہوں تو اللہ مجھے تباہ کرے، کوئی بھی میری اسمبلی رکنیت ختم نہیں کر سکتا،سیدھا سادھا آدمی ہوں،حلال روزی کما کے کھاتا ہوں۔

(جاری ہے)

وہ منگل کی شام نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں سینیٹ الیکشن والے دن کسی کو ووٹ نہیں ڈالوں گاکیونکہ مجھ پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ کوئی بھی مجھے یہ نہ کہے کہ اس نے پیسے لے کرووٹ فروخت کیا، اگر میں غلط ہوں تو اللہ مجھے تباہ کردے، کوئی بھی میری اسمبلی رکنیت ختم نہیں کر سکتا،سیدھا سادھا آدمی ہوں،حلال روزی کما کے کھاتا ہوں۔ (اح)

متعلقہ عنوان :