اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف آج سعودی عرب کے دورے کے لیے روانہ ہوں گے

بدھ 4 مارچ 2015 10:46

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف آج سعودی عرب کے دورے کے لیے روانہ ہوں ..

اسلا م آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف آج سعودی عرب کے دورے کے لیے روانہ ہوں گے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان دل وجان سے سعودی عرب کے ساتھ ہے دونوں ممالک میں تعلقات مزید بہتر ہو رے ہیں، وزیر اعظم اپنے دورے کے دورا ن عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے اور روزہ رسول پر بھی حاضری دیں گے اس کے علاوہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گےا س دورے میں وزیر اعظم کے ہمراہ ایک وفد بھی سعودی عرب جائے گا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور اسحاق ڈار سمیت دیگر رہنما شامل ہیں ، یاد رہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز السعود نے وزیر اعظم پاکستان کو سعودی عرب کے دورے کی خصوصی دعوت دی تھی جس کے بعد وزیر اعظم نے 4 مارچ سے 6 مارچ تک سعودی عرب دورے کا اعلان کیا تھا.