اسلا م آباد: کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت

بدھ 4 مارچ 2015 11:03

اسلا م آباد: کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر وزیر اعظم کے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) : عدالت کے حکم کے باوجود بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کو اتخابات نہ کروانے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے ، سپریم کورٹ میں جسٹس جواد ایس خواجہ کی سر براہی میں 3 رکنی بنچ اس درخواست کی سماعت کر رہا ہے سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو نوٹس جاری کرنے سے عدم استحکام پیدا ہو گا جس کے جواب میں جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ایک وزیر اعظم کو نوٹس جاری کیا تھا وہ گھر چلا گیا تھا اور نیا وزیر اعظم آ گیا تھا اس سے عدم استحکام نہیں بلکہ استحکام پیدا ہوا تھا.

اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت 48 گھنٹے کی مہلت دے دے آر ڈیننس تیار ہے اور ویسے بھی بلدیاتی انتخابات کروانا حکومت کی نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جس کے جواب میں جسٹس جواد نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ آپ حکومت کے وکیل نہیں ہیں ، بلکہ یہاں عدالت کی مدد کے لیے آئے ہیں لہٰذا آپ ایسے نہیں کہہ سکتے.