شاہدآفریدی نے ون ڈے کیریئرکے 8,000رنز مکمل کرلیے

بدھ 4 مارچ 2015 11:04

شاہدآفریدی نے ون ڈے کیریئرکے 8,000رنز مکمل کرلیے

نیپیئر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈ شاہدخان آفریدی نے اپنے ون ڈے کیریئرکے آٹھ رنز مکمل کرلیے ہیں ۔ اُنہوں نے یہ کامیابی متحدہ عرب امارات کے خلاف ورلڈکپ 2015ءمیں اپنے نام کی ۔

(جاری ہے)

شاہدآفریدی کو اپنے 8,000رنز مکمل کرنے کے لیے صرف دو رنز کی ضرورت تھی لیکن زمبابوے کے خلاف وہ بغیر کوئی رنز بنائے واپس چلے گئے تھے جس کی وجہ سے اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے لیکن بدھ کو یواے ای کیخلاف ہونیوالے میچ میں شاہدآفریدی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے اور دوچھکوں ، ایک چوکے کی مدد سے سات گیندوں پر 21رنز بنائے ، وہ ناٹ آﺅٹ رہے اوریوں 367ون ڈے اننگزمیں 8,019رنزاپنے نام کرلیے ۔

شاہدآفریدی سے قبل انضمام الحق ،محمد یوسف اور سعید انور بھی یہ ریکارڈ بناچکے ہیں ۔