شاہد خان آفریدی ون ڈے کرکٹ کیریئر کے 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

بدھ 4 مارچ 2015 11:29

شاہد خان آفریدی ون ڈے کرکٹ کیریئر کے 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے چوتھے ..

نیپیئر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ون ڈے کرکٹ کیریئر کے 8 ہزار رنز مکمل کرلئے ۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے چوتھے اور دنیا کے 27 ویں بلے باز بن گئے۔شاہد آفریدی نے بدھ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں یہ اعزاز کو حاصل کر لیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میچوں میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے، انہوں نے 11739 رنز بنا رکھے ہیں، محمد یوسف 9720 رنز بنا کر دوسرے اور سعید انور 8824 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آفریدی نے 1996ء میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے خطرناک بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے متعدد بار جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کر کے میچ کا نقشہ بدل کر اپنی ٹیم کو فتوحات دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آفریدی نے 19 سالہ کیریئر کے دوران 394 میچز کھیل کر 7998 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی چھ سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :