بوم بو م آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

بدھ 4 مارچ 2015 11:40

بوم بو م آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
نیپیئر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3مارچ ۔2015ء ) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی بلحاظ بالز 8000رنز مکمل کر نیوالے دنیا کے تیز ترین کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں آفریدی نے جس گیند پر چھکا لگا کر اپنے 8000رنز مکمل کیے وہ انکے کیریئر کی 6857ویں گیند تھی ، آفریدی سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے وریندر سہواگ کے پاس تھا جنہوں نے 7658گیندوں پر اپنے 8000رنز مکمل کیے تھے ۔ ان کے علاوہ اس لسٹ میں موجود آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ نے 8310،سابق سری لنکن اوپنر سنتھ جے سوریا نے 8920اور بھارتی ون ڈے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 8950گیندوں پر اپنے ون ڈے کیریئر کے 8000رنز مکمل کر رکھے ہیں۔