ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2022ء نومبر اور دسمبر میں کرانے کاحتمی فیصلہ رواں ماہ ہو گا

بدھ 4 مارچ 2015 11:44

ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2022ء نومبر اور دسمبر میں کرانے کاحتمی فیصلہ ..

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفاکی ٹاسک فورس نے تجویز پیش کی ہے کہ 2022ء میں قطر میں شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ نومبر اور دسمبر میں منعقد کیا جائے۔ حتمی فیصلہ رواں ماہ فیفا ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ہو گا۔ اجلاس 19 اور 20 مارچ کو زیورخ میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

فیفا کے حکام نے دوحہ میں ہونے والے اجلاس میں موسمِ گرما میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں اور شائقین کو گرمی کے باعث خطرات کے پیش نظر کئی آپشنز پر غور کیا۔ ٹاسک فورس کے سربراہ شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے یہ بھی تجویز دی کہ اس ٹورنامنٹ کو چند دنوں سے چھوٹا کردیا جائے تاہم اس ٹورنامنٹ کو 32 ٹیموں یا 64 میچوں سے چھوٹا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔