ایف آئی ایچ کا ایف آئی ایچ ویمنز ورلڈ لیگ راؤنڈ ٹو کے شیڈول اور ڈراز کا اعلان

بدھ 4 مارچ 2015 12:06

ایف آئی ایچ کا ایف آئی ایچ ویمنز ورلڈ لیگ راؤنڈ ٹو کے شیڈول اور ڈراز ..

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء)فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی (ایف آئی ایچ) نے ایف آئی ایچ ویمنز ورلڈ لیگ راؤنڈ ٹو کے شیڈول اور ڈراز کا اعلان کر دیا۔ ایونٹ 7 سے 15 مارچ تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایف آئی ایچ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آٹھ روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں میزبان بھارت سمیت پولینڈ، گھانا، تھائی لینڈ، ملائیشیا، روس، قزاخستان کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ گروپ اے میں میزبان بھارت، پولینڈ، گھانا اور تھائی لینڈ جبکہ گروپ بی میں ملائیشیا، روس، قزاخستان اور سنگاپور شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم ورلڈ لیگ راؤنڈ تھری کیلئے کوالیفائی کرے گی۔