ملکہ شیراوت نے فلم ”ڈرٹی پولیٹکس “ کی تشہیری مہم تیز کر دی

بدھ 4 مارچ 2015 12:09

ملکہ شیراوت نے فلم ”ڈرٹی پولیٹکس “ کی تشہیری مہم تیز کر دی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) ملکہ شیراوت نے اپنی نئی فلم ”ڈرٹی پولیٹکس“ کی تشہیری مہم تیز کر دی ہے ۔ ممبئی میں ہونے والی پروموشن تقریب میں فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

نصیر الدین شاہ ، جیکی شروف اور ملکہ شیراوت سمیت دیگر اداکاروں نے ممبئی میں نئی فلم”ڈرٹی پولیٹکس“ کی پروموشن میں حصہ لیا ۔ فلم کی کہانی سیاسی رسہ کشی اور داوٴ پیچ پر مبنی ہے ۔ فلم میں نصیر الدین شاہ کا کردار دہلی کیعام آدمی پارٹی کے رہنما اروندکیجریوال جیسا ہے ۔ انوپم کھیر ،اوم پوری اور اشوتوش رانا بھی فلم میں اہم کرداروں میں جلوہ گر ہیں ۔ فلم دیکھنے کے لیے شائقین کو 6 مارچ تک انتظار کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :