با ہمت خاتون نے امریکہ کے اسٹور میں ڈکیتی ناکام بنا دی

بدھ 4 مارچ 2015 12:35

با ہمت خاتون نے امریکہ کے اسٹور میں ڈکیتی ناکام بنا دی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) امریکہ کے اسٹور میں باہمت مسلمان خاتون نے اکیلے ہی مقابلہ کر کے ڈاکوؤں کو مار بھگایا۔ریاست کینٹکی کے شہر لیگزنٹن کے ایک اسٹور میں دو ڈاکوداخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر رقم لوٹنا چاہی۔

(جاری ہے)

ڈاکو نے کیش جمع کرنے کے لیے جیسے ہی اپنی گن ٹیبل پر رکھی، اسٹور میں کام کرنے والی زارا عادل نے پھرتی سے گن اچک لی۔ باہمت خاتون نے ڈاکو سے مقابلہ کرکے اسے کچھ لیے بغیر بھاگنے پر مجبور کردیا ۔ ڈاکو کا ایک ساتھی خوفزدہ ہوکر پہلے ہی فرار ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :