متحدہ عرب امارات میں نابینا افراد کے لیے نئے نوٹ جاری ہونگ

بدھ 4 مارچ 2015 12:36

متحدہ عرب امارات میں نابینا افراد کے لیے نئے نوٹ جاری ہونگ

متحدہ عرب امارات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ2015ء) متحدہ عرب امارات سنٹرل بنک نے اعلان کیا ہے کہ وہ سوموار 9 مارچ سے دو نئے کرنسی نوٹ جاری کرے گا۔ یہ نوٹ سو اور پچاس درہم کےہونگے۔ان نوٹوں کو خصوصی طور پر نابینا افراد کے لیے اس طرح پرنٹ کیا گیا ہے جس سے وہ نوٹ کو چھونے سے ہی ان کی پہچان کر سکیں گے۔ ان نوٹوں پر چھونے سے پتہ چلنے والے نشانات پرنٹ کیےجائیں گے۔

نوٹوں کے کناروں پر مخصوص چھپائی ہوگی۔

(جاری ہے)

سو کے نوٹ پرمخصوص فاصلے پر دو افقی لائنیں ہونگی ۔ پچاس کے نوٹ پر مخصوص فاصلے پر ایک دوسرے کے ساتھ چار افقی لائنیں پرنٹ کی جائیں گی۔چند ایک مزید تبدیلیوں کے علاوہ ڈیزائن اور خصوصیات میں دونوں نوٹ بالکل ایسے ہی ہونگے جیسے اب مارکیٹ میں چل رہے ہیں ۔دونوں کرنسی نوٹ سنٹرل بنک کی ہدایت پر بنکوں میں بھجوا دئیے جائیں گے جہاں سے انہیں کیش نکلوانے والوں کے ذریعے تقسیم کر دیا جائے گا۔ سنٹرل بنک کے اس اقدام کا مقصد نابینا افراد کے لیے بنکنگ سروس میں مدد فراہم کرنا ہے۔