مصباح الحق ون ڈے کیئریئرکے 5,000رنز مکمل کرنے میں ناکام

بدھ 4 مارچ 2015 13:31

مصباح الحق ون ڈے کیئریئرکے 5,000رنز مکمل کرنے میں ناکام
نیپیئر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4مارچ ۔2015ء ) قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اپنے ون ڈے کیریئر میں 5000رنز مکمل کرنیوالے 12ویں پاکستانی کھلاڑی بننے میں ناکام ہوگئے ہیں ، بدھ کو یو اے ای کے خلاف میچ میں انکے 65رنز نے انہیں 4993رنزکے مجموعے پر پہنچا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مصباح الحق کو ون ڈے کیریئرمیں 5,000رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 72رنز درکار تھے لیکن متحدہ عرب امارات کے خلاف وہ دوچھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 49گیندوں پر 65رنز بناسکے اور یوں 5,000رنز مکمل کرنے کے لیے سات رنز باقی رہ گئے ۔ یواے ای سے مقابلے سے پہلے مصباح الحق 158ون ڈے میچوں میں 145اننگز کھیل چکے ہیں جس دوران وہ77چھکوں ، 330چوکوں کی مدد سے اوسطاً43.22رنز کے حساب سے4928رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :