قومی ائر لائن کا ایک اور کارنامہ

چین جانے والی پرواز پی چھ مسافروں کو ائرپورٹ پر ہی چھوڑ کر چلی گئی ، مسافروں کا انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج

بدھ 4 مارچ 2015 13:33

قومی ائر لائن کا ایک اور کارنامہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) قومی ائر لائن( پی آ ئی اے ) کا ایک اور کارنامہ چین جانے والی پرواز پی کے 1855 چھ مسافروں کو ائرپورٹ پر ہی چھوڑ کر چلی گئی ، مسافروں کا انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز چین جانے والی قومی ائر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 1855 ائرپورٹ پر بروقت پہنچنے کے باوجود چھ مسافروں کو چھوڑ کر چلی گئی مسافروں نے انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے مسافروں کا کہنا ہے کہ ہم بروقت ائرپورٹ پر پہنچے تھے مگر عملے نے جہاز پر بیٹھنے نہیں دیا اعلیٰ حکام قومی ائر لائن کے عملے کے ناروا سلوک کا نوٹس لیں اور فوری طور پر ہمیں متبادل پرواز ے ذریعے چین روانہ کریں