پی ٹی وی سپورٹس انتظامیہ کی ناہلی ، پاک زمبابوئے میچ کے آغاز پر قومی ترانہ نظر انداز کر نے پر شایقین کرکٹ سخت برہم

بدھ 4 مارچ 2015 14:11

پی ٹی وی سپورٹس انتظامیہ کی ناہلی ، پاک زمبابوئے میچ کے آغاز پر قومی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور زمبابوئے کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ کے آغاز میں قومی ترانہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) سپورٹس پر براہ راست نہ دکھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، جس پر اس نا اہلی کی ذمہ داری پی ٹی وی سپورٹس کی انتظامیہ نے ایک دوسرے پر ڈالنا شروع کر دی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم مارچ قومی کرکٹ ٹیم کے اپنے پول میں تیسرے میچ کے موقع پر جب گراونڈ میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا تو پی ٹی وی سپورٹس کی انتظامیہ اسے شایقین کرکٹ کو براہ راست دکھانے کی بجائے اپنے تجزیوں میں مصروف رہا ۔

پی ٹی وی سپورٹس انتظامیہ کی اس نا اہلی پر کرکٹ لورڈز نے شدید غم و و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر پی ٹی وی سپورٹس میچز کے دوران دیگر ممالک کے قومی ترانہ دکھانا نہیں بھولتا ہے تو وہ اپنے ملک کا قومی ترانہ دکھانے کیسے بھول گیا ہے اور کیوں نظر انداز کیا گیا ہے ، پی ٹی وی سپورٹس کے اس رویئے سے بطور محب وطن پاکستانی ہماری دل آزاری ہوئی ہے لہذا اعلی حکام اس واقعہ کی انکوائری کرکے ذمہ داران کو سزا دیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کیلئے شایقین کرکٹ کی توجہ کا محور پی ٹی وی سپورٹس بنا ہوا ہے لیکن پی ٹی وی سپورٹس کے ڈائریکٹر کے اس رویئے نے کئی سوالات کو جنم دیدیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :