پٹنہ عدالت نے ملیکہ شراوت کی فلم ”ڈرٹی پالیٹکس“ کی قابل اعتراض مناظر کے باعث ریلیز پر پابندی عائد کردی

بدھ 4 مارچ 2015 14:32

پٹنہ عدالت نے ملیکہ شراوت کی فلم ”ڈرٹی پالیٹکس“ کی قابل اعتراض مناظر ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) پٹنہ ہائیکورٹ نے ملیکہ شراوت کی فلم ”ڈرٹی پالیٹکس“ کی ریلیز پر پابندی عائد کردی۔ حکومتی وکیل نے بتایا کہ پٹنہ ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے ایک پٹیشن کی سماعت کے بعد متعلقہ حکام کو قابل اعتراض مناظر ختم کرنے تک فلم ریلیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کو بھی اس سلسلے میں نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت میں دائر کی جانے والی پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ فلم میں ملیکہ شراوت نے بھارتی پرچم جسم پر لپیٹ رکھا ہی جوکہ قومی پرچم کی توہین ہے۔

متعلقہ عنوان :