پاکستان بمقابلہ یواے ای ، صہیب مقصود نے ’تاریخی‘ وکٹ لے لی

بدھ 4 مارچ 2015 14:44

پاکستان بمقابلہ یواے ای ، صہیب مقصود نے ’تاریخی‘ وکٹ لے لی
نیپیئر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء میں پاکستانی فاسٹ باؤ لر صہیب مقصود نے یو اے ای کے خر م خان کو آؤٹ کرکے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

تقریباً28سالہ صہیب مقصود یواے ای کیخلاف کھیلے جانیوالے میچ سے قبل 21میچ کھیل چکے ہیں اور تین اننگز میں باﺅلنگ کرائی جس دوران چوبیس بالوں پر 26رنز دیئے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے ۔ بدھ کو متحدہ عرب امارات کے خرم خان صہیب مقصود کا پہلا شکار بن گئے ۔ خرم خان ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 43رنز بناکر صہیب مقصود کی بال پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :