400 وکٹیں کرنی ہیں ، بھائی کیچ پکڑ لینا ، شاہدآفریدی کی عمر اکمل سے اپیل

بدھ 4 مارچ 2015 14:53

400 وکٹیں کرنی ہیں ، بھائی کیچ پکڑ لینا ، شاہدآفریدی کی عمر اکمل سے اپیل

نیپیئر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء)400وکٹوں کی تکمیل کیلئے شاہد آفریدی عمر اکمل کی منت سماجت پر اتر آئے۔وکٹوں میں نصب مائیک میں شاہدآفریدی کی عمر اکمل سے کی جانے والی گفتگو کروڑوں ناظرین نے سن لی۔شاہدآفریدی نے عمر اکمل سے ان کی ون ڈے میں 400 وکٹیں پوری کرنے میں مدد کی درخواست کی ہے۔ ایک دو نہیں اس ورلڈ کپ میں ہر بار ہی ایسا ہوا۔

(جاری ہے)

عالمی کپ کے ہر میچ میں عمر اکمل حسب معمول شاہد آفریدی کی گیند پر کئی بار کیچز ڈراپ کرتے نظر آئے۔ بوم بوم آفریدی اس صورتحال میں وکٹ کیپر عمر اکمل کی منتیں کرنے پر اتر آئے۔ شاہد آفریدی کی ون ڈے کرکٹ میں ابھی 393 وکٹیں ہیں ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل انہیں امید تھی کہ وہ ایک دو مقابلوں ہی میں 400 کا ہندسہ عبور کر لیں گے۔ لیکن بد قسمتی سے وہ تین میچوں میں ایک بھی شکار نہ کر سکے۔