ورلڈکپ 2015ء کا 200واں چھکا پاکستانی بلے باز صہیب مقصود نے مارا‘ کمنٹیٹرز بال بال بچ گئے

بدھ 4 مارچ 2015 14:53

ورلڈکپ 2015ء کا 200واں چھکا پاکستانی بلے باز صہیب مقصود نے مارا‘ کمنٹیٹرز ..

نیپیئر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2015ء کا 200واں چھکا پاکستانی بلے باز صہیب مقصود نے مارا۔بدھ کو ورلڈکپ کے گروپ بی کے میچ میں پاکستانی بلے باز صہیب مقصودنے متحدہ عرب امارات کے خلاف 42ویں اوورزمیں چھکا لگایاجو میگاایونٹ کا 200واں چھکا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یوای اے کے باؤلرکرشنا چندرن کی گیندپر چھکا ماراکو کمنٹری باکس کو جاکر لگا جہاں پر موجود پاکستانی سابق کپتان وسیم اکرم اورانگلش کمنٹیٹرایلن ولکنز موجودتھے ۔میڈیا باکس کی کھڑکی کو گیند لگنے سے دونوں خوفزدہ ہوگئے لیکن صہیب مقصودکی بے پناہ تعریف کی۔ایلن ولکنزنے کہا کہ وسیم اپنے وطن سے بچو یہ تمہارا میڈیا باکس میں بھی پیچھا کررہا ہے ۔