پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی نے سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے کوٹے میں

اضافے کے بل کی منظوری دے دی

بدھ 4 مارچ 2015 15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی نے سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے کوٹے میں اضافے کے بل کی منظوری دیدی ہے، اس بل میں کوٹہ دو فیصد سے بڑھا کر تین فیصد کیا گیا ہے، یہ بل پیر کو اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا، بدھ کو کمیٹی کے چیئرمین شوکت منظور چیمہ کی صدارت میں سٹینڈنگ کمیٹی نے اس بل کا سرسری جائزہ لیا اور منظوری دیدی، جائزے کے دوران کمیٹی کے بعض اراکین نے کوٹہ تین فیصد سے بھی بڑھانے کی تجویز دی، اس اجلاس میں اپوزیشن کا کوئی رکن شریک نہیں ہوا، واضح رہے کہ نابینا افراد نے پنجاب اسمبلی میں اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا تھا جس کے بعد ہنگامی طور پر یہ قانون سازی کی جا رہی ہے، آئندہ دو ایک روز میں یہ بل اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔