لاہور : حکومت اور نابینا افراد کے مابین مذاکرات ایک بار پھر ناکام

بدھ 4 مارچ 2015 15:26

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 مارچ 2015 ء) : حکومت سے اپنے مطالبات منوانے کے لیے نابینا افراد نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دے رکھا تھا جس کے بعد حکومت نے ان سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی آج صبح بھی حمزہ شہباز سے ہونے والے مذاکرات کوئی تبدیلی نہ لاسکے، رانا ثنا ءاللہ کا کہنا تھا کہ مطالبات کو تسلیم کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے جس پر نابینا افراد نے ان کو جواب میں کہا کہ آپ ایک ہفتے کا ٹائم لیں یا دو ہفتے کا مطالبات کی منظوری تک ہم دھرنا جاری رکھیں گے اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جائیں گے ہم یہاں سے نہیں ہٹیں گے.

متعلقہ عنوان :