یو اے ای کا طیارہ برطانیہ میں دوران پرواز حادثے سے بال بال بچ گیا،انٹرنیٹ پرجاری ویڈیو کی مقبولیت میں اضافہ

بدھ 4 مارچ 2015 16:02

یو اے ای کا طیارہ برطانیہ میں دوران پرواز حادثے سے بال بال بچ گیا،انٹرنیٹ ..


مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) متحدہ عرب امارات کی اتحاد ائیر لائن کا طیارہ برطانیہ میں دورانِ پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شمالی شہر مانچسٹر میں گھنے بادلوں اور تیز ہواؤں میں اتحاد ائیر لائن کا طیارہ فضا میں توازن برقرارنہ رکھ سکا۔ 35 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوٴں میں بے قابو ہو کر تیزی سے طیارہ زمین کی طرف بڑھنے لگا۔ تاہم پائلٹ نے کمال مہارت دکھاتے ہوئے طیارے کو خوفناک حادثے سے بچالیا۔ ہوائی اڈے کے قریب سے بنائی گئی حیران کن ویڈیو انٹرنیٹ پرتیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :