حکومت نے تمام محکموں کو معذوروں کے لیے سرکاری نوکریوں میں کوٹہ مشتہر کرنے کا پابند کردیاہے ‘ ہارون سلطان بخاری
بدھ 4 مارچ 2015 16:24
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید ہارون احمد سلطان بخاری نے آج معذور افراد خصوصا نابینا افراد کو سہولیات کی فراہمی اور انہیں سرکاری نوکریوں میں مختص کوٹہ بارے سٹینڈنگ کمیٹی سوشل ویلفیئر کے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید ہارون احمد سلطان بخاری نے کہا کہ حکومت نے تمام محکموں کو معذوروں کے لیے سرکاری نوکریوں میں کوٹہ مشتہر کرنے کا پابند کردیاہے تاکہ معذور اور نابینا افراد بھی سرکاری نوکریاں حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلا کر صوبے کی ترقی میں اپنا کردارادا کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2تا3فیصد کوٹہ سرکاری ملازمتوں میں نابینا اورمعذور افراد کے لیے مختص کیاہے۔ اسی بنا پر ان معذور اور نابینا افراد کو خصوصی کوٹہ میں اہمیت دی جارہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خصوصی افراد کی بھرتی کے کوٹہ پر سے پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت تمام ضلعی حکومتیں اور ان کے ماتحت سرکاری اداروں نے بھرتی کا عمل شروع کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک 2فیصد سے 3فیصد تک کوٹہ بڑھانے کا تعلق ہے۔ اس کی پنجاب کابینہ نے پہلے ہی منظوری دے دی ہے او رمیرٹ پر بھرتیاں کرنے اور تمام عمل کو شفاف بنانے کے لیے حکومت کی بھرتی پالیسی کے مطابق اقدامات پر عملدرآمد شروع کردیاگیاہے۔
مزید اہم خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.