آفریدی 350 وکٹیں اور 8000 رنز مکمل کرنیوالے واحد کھلاڑی بن گئے

بدھ 4 مارچ 2015 16:39

آفریدی 350 وکٹیں اور 8000 رنز مکمل کرنیوالے واحد کھلاڑی بن گئے
نیپیئر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4مارچ ۔2015ء )بوم بوم آفریدی نے ون ڈے کرکٹ کا ایک اور کارنامہ سر انجام دیدیا ہے،وہ آل راؤنڈر کی فہرست میں 350سے زائد وکٹیں اور 8000سے زائد رنزمکمل کرنیوالے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

شاہد خان آفریدی نے ورلڈ کپ میں یو اے ای کے خلاف میچ میں اپنے کیریئر کے آٹھ ہزار رنز اپنے روایتی انداز میں چھکا مار کر مکمل کیے ، وہ رنز میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پاکستان کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز سابق کپتان انضمام الحق کے نام ہیں جنہوں نے 11701 رنز بنائے ۔

وہ دس ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی بھی ہیں ۔ ان کے علاوہ محمد یوسف 9554 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ، جبکہ سعید انور 8824 رنز بنا کر تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ شاہد آفریدی کو ون ڈے کیرئیر میں اپنی 400 وکٹیں پوری کرنے کیلئے مزید 7 شکار درکار ہیں ، وہ یہ اعزاز حاصل کر کے ایک نیا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیں گے جو آنے والے کئی سالوں میں ٹوٹتا نظر نہیں آرہا ۔ اس وقت 393 وکٹوں کے ساتھ شاہد آفریدی پاکستان کے تیسرے جبکہ دنیا کے پانچویں بائولر ہیں ۔