چیئر مین پی سی بی کی قومی ٹیم کو مسلسل دو کامیابیاں حاصل کرنے پر مبارکباد

بدھ 4 مارچ 2015 16:51

چیئر مین پی سی بی کی قومی ٹیم کو مسلسل دو کامیابیاں حاصل کرنے پر مبارکباد
نیپیئر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4مارچ ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی سی بی نے قومی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کو ٹیلی فون کرکے دو میچز جیتنے کی مبارکباد دی ۔ چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مسلسل دو میچز میں کامیابی حاصل کر کے ٹیم ٹریک پر واپس آگئی ہے ، قومی ٹیم اگلے دو میچز جیت کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :