سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی‘ عمران خان اپنی پالیسیوں کی وجہ سے سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں اور ان کا سیاسی مستقبل بھی زیرو ہے
مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
بدھ 4 مارچ 2015 17:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کلین سوئپ کرے گی اور عمران خان اپنی پالیسیوں کی وجہ سے سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں اور ان کا سیاسی مستقبل بھی زیرو ہے ۔
(جاری ہے)
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کنول نعمان نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کر رہے ہیں اور ان کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں عوامی مسائل دن بدن کم ہو رہے ہیں اور ہر طرف ترقی و خوشحالی نظر آ رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ جس طرح عام انتخابات میں (ن) لیگ نے پنجاب میں کلین سوئپ کیا اسی طرح سینیٹ انتخابات میں بھی کلین سوئپ کریں گے اور (ن)لیگ ہر سطح پر عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ کو بے جا تنقید کا نشانہ بنانا عمران خان کی عادت اور سیاسی مجبوری ہے کیونکہ وہ اپنی کسی پرفارمنس کی وجہ سے نہیں بلکہ (ن)لیگ پر تنقید کرکے ہی خود کو سیاسی میدان میں زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ جو مرضی کرلیں ان کا سیاسی مستقبل زیرو ہے اور آ نے والا دور بھی (ن) لیگ کا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.