تعلیم کے شعبہ میں مزید بہتری لا کر ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑے ہو سکتے ہیں،عوام قابل ،ایماندار اور مخلص لوگوں کو جب منتخب کرے گی تو ترقی کی راہ ہموار ہو گی،جعلی ڈگری ہولڈر جب پارلیمنٹ میں آئیں گے تو پھر تعلیمی ترقی کے خواب ادھورے ہی رہیں گے
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل صہیب الدین کاکا خیل کا تقرب سے خطاب
بدھ 4 مارچ 2015 17:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل صہیب الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ سے ترقی کی راہیں کھلیں گی، تعلیم ہی وہ شعبہ ہے جس میں مزید بہتری لا کر ہم ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑے ہو سکتے ہیں، تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے محنت کی ضرورت ہے۔ جعلی ڈگری ہولڈر جب پارلیمنٹ میں آئیں گے تو پھر تعلیمی ترقی کے خواب ادھورے ہی رہیں گے پھر کرپشن، اقرباء پروری اور رشوت خوری کا رواج ہو گا۔
عوام قابل ،ایماندار اور مخلص لوگوں کو جب پارلیمنٹ میں بھیجے گی تو ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ گلگت کے زیر اہتمام سہ ماہی اسٹڈی کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان تبدیلی کے لیے ہر اول دستہ ہیں۔(جاری ہے)
طلبہ تعلیمی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ تعلیمی نظام کی بہتری سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔
جمعیت کے زیر اہتمام طلبہ کی کونسلنگ کا نظام مستقبل میں بہتر نتائج کا حامل ہو سکتا ہے۔صہیب الدین کاکا خیل کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تعلیمی ترقی از حد ضروری ہے ۔تعلیمی بجٹ میں اضافہ کر کے فروغ تعلیم کے لیے جامع پالیسی بنائی جانی چاہیے ۔ جمعیت کے زیر اہتمام کوئٹہ، میرپور، راولپنڈی ،اسلام آباداور لاہور میں بڑے ونٹراسٹڈی کیمپ کیے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں درجنوں کوچنگ سینٹرز میں طلبہ کی مفت رہنمائی کی جا رہی ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ طلبہ کی بہتر رہنمائی کی ہے، ملک کی تعمیر اور ترقی کے لئے طلبہ محنت کو اپنا شعار بنائیں کیوں کہ طلبہ ہی اس دیس کا مستقبل ہیں اسلامی جمعیت طلبہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل عبدالمقیت نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے دوران برف باری کی دجہ سے تعطیلات ہوتی ہیں، سخت موسم میں طلبہ کے لیے اپنی تعلیم جاری رکھنامشکل ہو جاتا ہے۔طلبہ کی ایک بڑی تعداد اس سخت ترین موسم میں تعلیم جاری نہیں رکھ سکتی اس لئے جمعیت ان علاقوں کے طلبہ کے لئے دیگر شہروں میں ونٹر اسٹڈی کیمپس کا انتظام کرتی ہے جس کی وجہ سے طلبہ کا تعلیمی نقصان نہیں ہوتا۔ کئی سالوں سے ہزاروں طلبہ ان اسٹڈی کیمپس سے اپنی تعلیم کے حوالے سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ہر سال سینکڑوں طلبہ کو ان کیمپس کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔دریں اثناء طویل ونٹر اسٹڈی کیمپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں مہمانان نے حسن ِکارکرِدگی کے انعامات تقسیم کیے۔ واضح رہے کہ اسٹڈی کیمپ تین ماہ سے زائد عرصہ جاری رہا ۔طلبہ کو قیام اور طعام کی سہولیات مہیاء کی گئیں۔اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ان کیمپس کے انعقاد کو عوام میں خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال شرکاء کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.